بنگلہ دیش میں دریائے میگھنا پر2لانچوں میں تصادم، 8 افراد ہلاک، 12 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سیلم رضا) گھنی دھند میں بنگلہ دیش کے چاند پور میں دریائے میگھنا پر ایم وی ذاکر سمراٹ-3 اور ایڈونچر-9 لانچوں کے درمیان تصادم میں8افراد ہلاک اور 12 مسافر زخمی ہو گئے۔
بحریہ پولیس کے چاند پور علاقے کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دونوں لانچوں کا تصادم صبح کی اولین ساعتوں میں ہوا۔
عینی شاہدین اور مسافروں کے مطابق ایم وی ذاکر سمراٹ 3 کل رات بھولا سے مسافروں کے ساتھ ڈھاکہ کی طرف روانہ ہوا۔
چاند پور میں دریائے میگھنا میں داخل ہونے کے بعد گھنی دھند کی وجہ سے لانچ آہستہ آہستہ چل رہی تھی، اس وقت یہ باریسال سے آنے والی مسافر لانچ ایڈونچر-9 سے ٹکرا گئی۔
حکام کے مطابق لانچ ٹکرانےکے نتیجے میں ایم وی ذاکر سمراٹ لانچ کا ایک رخ مڑ گیا، اس واقعے میں دونوں لانچوں میں سوار کم از کم آٹھ مسافر جان کی بازی ہار گئے ۔
یہ بھی پڑھیں:ٹویوٹا موٹرز کو دھچکا، عالمی پیداوار اور فروخت میں ریکارڈ کمی