آٹے اور روٹی کے حوالے سے مہنگا ترین سال

ایک برس کے دوران نجی گندم کی فی من قیمت میں 350 روپے جبکہ سرکاری سستے آٹا کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں315روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا

Dec 26, 2022 | 11:51:AM
آٹے اور روٹی کے حوالے سے مہنگا ترین سال
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب کے عوام کیلیے سال2022ء آٹے اور روٹی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا سال رہا، ایک برس کے دوران نجی گندم کی فی من قیمت میں 350 روپے جبکہ سرکاری سستے آٹا کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں315روپے کا غیر معمولی اضافہ ہوا۔

15کلو پیکنگ والے نجی آٹا (سپیشل) کی قیمت اس ایک برس کے دوران 1200 روپے فی تھیلا سے زیادہ بڑھی۔ 10روپے میں فروخت ہونے والی سادہ روٹی کی قیمت بڑھ کر 14 روپے جبکہ سادہ نان کی قیمت 15 سے بڑھ کر 25 روپے تک جا پہنچی۔

 
محکمہ خوراک پنجاب کے پاس گندم کے ناکافی سٹاکس اور وفاقی حکومت کی جانب سے امپورٹ میں تاخیر کے سبب اوپن مارکیٹ میں نجی گندم کی قیمتوں میں 2 ہزار روپے فی من سے زیادہ کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

  ضرور پڑھیں :چین کی پاکستان کیلئے خوشخبری

گزشتہ روز پنجاب میں نجی گندم کی قیمت4450 روپے فی من تک جا پہنچی ہے ۔ سال2022 ء کے رمضان المبارک میں پنجاب میں قائم عثمان بزدار حکومت نے عوام کو375 روپے فی دس کلو تھیلا قیمت پر آٹا فراہم کیا تھا لیکن پھر یہ قیمت دوبارہ1295 روپے کردی گئی۔جب عثمان بزدار کی تبدیلی کے بعد حمزہ شہباز کی حکومت آئی تو انہوں نے سستا آٹا فراہمی کیلئے 200 ارب روپے کی خطیر سبسڈی کاا علان کرتے ہوئے بیس کلو آٹا تھیلا کی قیمت980 روپے مقرر کردی تھی۔ جنوری2022ء میں سادہ روٹی کی قیمت 10روپے جبکہ نان کی قیمت15 روپے مقرر تھی۔