چین کی پاکستان کیلئے خوشخبری

قابل تجدید توانائی کیلیے سرمایہ کاری بڑھائیں گے:چینی سفیر

Dec 26, 2022 | 11:37:AM
چین کی پاکستان کیلئے خوشخبری
کیپشن: چینی سفیر نونگ رونگ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)چین کی پاکستان کیلئے خوشخبری ،چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ قابل تجدید توانائی کیلیے سرمایہ کاری بڑھائیں گے۔

نیپرا نے پیشہ وارانہ ہیلتھ، حفاظت اور ماحولیات (ایچ ایس ای) میں نیپرا کے لائسنس یافتہ افراد کی شاندار کامیابیوں کے حوالہ سے دوسری سالانہ ایچ ایس ای ایوارڈ تقریب کا انعقاد کیا۔چینی سفیر نونگ رونگ نے نیپرا کی جانب سے ایک شاندار تقریب کے انعقاد اور چینی حکومت کی طرف سے سی پیک کے توانائی منصوبوں پر روشنی ڈالنے کی کوششوں کو سراہا، رونگ نے کہا کہ چین بجلی کے شعبے خاص طور پر قابل تجدید توانائی میں سرمایہ کاری بڑھائے گا۔

ضرور پڑھیں :ملک میں مرغی کے گوشت کا بحران پیدا ہونے کا خطرہ

چیئرمین نیپرا نے ریمارکس دیئے کہ ایچ ایس ای کے مسائل ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں لہذا ہر لائسنس یافتہ اس شعبے میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرے ، بعد ازاں سفیر نونگ رونگ اور چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اداروں کو ایوارڈز دیے۔