اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری

Dec 26, 2022 | 09:48:AM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے آئندہ پیر تک فریقین سے جواب طلب کر لیا
کیپشن: سینیٹر اعظم سواتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کردیا۔ عدالت نے آئندہ پیر تک فریقین سے جواب طلب کر لیا۔

 چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ اعظم سواتی کی جانب سے بابر اعوان ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

اعظم سواتی نے بابر اعوان کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ مبینہ ٹوئٹس پوسٹ نہیں کیں، اعظم سواتی کا کسی ادارے کو بدنام کرنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں تھا، تفتیش مکمل ہونے کے بعد بھی پراسیکیوشن کے پاس اعظم سواتی کے خلاف کوئی ثبوت نہیں۔

 درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کی عمر 75 سال اور عارضہ قلب میں مبتلا ہے، تمام کیس دستاویزی الزامات پر مبنی ہے، جیل میں رکھنا ٹرائل سے قبل سزا کے مترادف ہوگا۔

 یاد رہے ٹرائل کورٹ نے 21 دسمبر کو اعظم سواتی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔ متنازعہ ٹوئٹس پر ایف آئی اے نے اعظم سواتی کے خلاف 26 نومبر 2022 کو مقدمہ درج کیا تھا۔