عمران خان کو کون بچا رہا ہے ؟ وفاقی وزیر کا بڑا انکشاف

Dec 26, 2022 | 09:36:AM
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لیول پلئینگ فیلڈ نہیں، عمران کے کیسوں کا جلد فیصلہ چاہتے ہیں، کپتان کی سہولت کاری آج بھی جاری ہے، مسلم لیگ ن سے انصافی کے ازلے تک ملک آگے نہیں جاسکتا، ملکی سالمیت کےلئے خاموش ہیں ورنہ سارے کرداروں کو تنگا کر دیں
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لیول پلئینگ فیلڈ نہیں، عمران کے کیسوں کا جلد فیصلہ چاہتے ہیں، کپتان کی سہولت کاری آج بھی جاری ہے، مسلم لیگ ن سے انصافی کے ازلے تک ملک آگے نہیں جاسکتا، ملکی سالمیت کےلئے خاموش ہیں ورنہ سارے کرداروں کو تنگا کر دیں۔

شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے مزید کہا کہ فوری الیکشن پاکستان کے مسائل کا حل نہیں، ہمارے ہاتھ باندھ کر دوسرے کو ازدھا بنایا جا رہا ہے، ہمارے کیس 4 سال سے زیر التوا ہیں، انکی ایک اپیل پر پورا دن لگا کر فیصلہ دے دیا جاتا ہے، عمران خان اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسا رہا ہے اسکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی، عمران خان کا مطالبہ نہیں درحقیقت اپنے کیسز ختم کرانا ہے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ عمران خان کا مطالبہ بھی ان لوگوں سے ہے جو اس کو لائے تھے، آڈیو ویڈیو لیکس کی تردید کی بجائے فرانزک کرا لیں، پاکستان کی سالمیت کے لئے خاموش ہیں ورنہ تمام کرداروں کو ننگا کر دیں گے۔