سپین : مایونیز ختم ہونے پر گاہک نے غصے میں کیفے کو آگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سپین میں ایک کیفے کو گاہگ نے اس وقت آگ لگادی جب عملے نے گاہگ کو بتایا کہ مایونیز فی الحال ختم ہوچکا ہے۔
یہ واقعہ سپین کے سیویل صوبے کے شہر لاس پیلاشیوس میں پیش آیا جہاں ایک 50 سالہ گاہک نے مایونیز نہ ملنے پر کیفے کو آگ لگا دی۔
گاہک نے دو مرتبہ مایونیز مانگا لیکن عملے نے بتایا کہ ان کے پاس نہیں ہے کیونکہ بار میں کچن نہیں ہے اور سینڈوچ پہلے سے تیار شدہ تھے۔
اس پر گاہک غصے میں آ کر باہر گیا، قریبی پٹرول اسٹیشن سے 1.5 لیٹر تیل لے کر واپس آیا، بار پر چھڑک کر آگ لگا دی، آگ بھڑک اُٹھی جس سے کیفے میں موجود لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگے۔
عملے نے فوری طور پر فائر ایکسٹنگشر کا استعمال کر کے آگ پر قابو پایا، اس واقعے میں صرف ملزم ہی زخمی ہوا جس کا بایاں جھلس گیا جبکہ دیگر افراد محفوظ رہے۔
کیفے کو تقریباً 7000 یورو کا نقصان پہنچا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے سینٹر منتقل کردیا ہے جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کیفے کے مالک جوز اینٹونیو نے اس واقعے کو عجیب و غریب قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ گاہگ کے اس عمل کی کوئی وضاحت نہیں دی جاسکتی۔