شکست ، روسی کھلاڑی نے غصےمیں ریکٹ توڑ ڈالا

Aug 26, 2025 | 09:30:AM
شکست ، روسی کھلاڑی نے غصےمیں ریکٹ توڑ ڈالا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24 نیوز)یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں شکست پر روسی کھلاڑی آپے سے باہر،غصے میں اپنا ہی ریکٹ توڑ دیا۔
یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھانے والے ٹینس اسٹار روس کے ڈینیئل میدودیو کا دل ایسا ٹوٹا کہ اُنہوں نے میچ کے بعد ریکٹ بھی زمین اور بینچ پر مارمار کر توڑ دیا۔

اتوار کو یو ایس اوپن کے پہلے راؤنڈ میں روسی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک ڈینیل میدودیو کو فرانس کے کھلاڑی بینجمن بونز ی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اُنہیں 5 سیٹ کے بعد فرنچ کھلاڑی نے زیر کیا،میچ کے دوران میدودیو نے چیئر امپائر سے اُن کے فیصلے پر بحث بھی کی جبکہ شکست کے بعد اُن کا غصہ مزید بڑھ گیا۔

اُنہو ں نے پہلے زمین پر اور پھر بینچ پر مار مار کر اپنا ریکٹ توڑدیا،دلچسپ بات یہ کہ اس سال ومبلڈن ٹینس میں بھی ڈینیل میدودیو کو بینجمن بونزی نے پہلے ہی راؤنڈ میں ہرا دیا تھا۔

دوسری جانب سنگلز کے دیگرمقابلوں میں سربیا کے نوواک جوکووچ، امریکا کے ٹیلر فریٹز  نے اپنے میچز جیت لیے ۔

مزید پڑھیں:ٹیپ بال کرکٹ میچ: نوجوان بیٹر کو چھکا مارتے ہی دل کا دورہ پڑ گیا، ویڈیو   وائرل