ایشیا کپ: وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دیدی

Aug 26, 2023 | 22:11:PM
ایشیا کپ: وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی کیلئے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی کابینہ نے ایشیا کپ کی سیکیورٹی کیلئےفوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایشیاکپ کی سکیورٹی کے لیے فوج اور رینجرزکی تعیناتی کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی، ایشیا کپ کے لیے فوج اور پنجاب رینجرزکی تعیناتی27 اگست سے 6 ستمبر تک ہو گی جس میں پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیو آر ایف موڈ میں ہوگی جب کہ پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیو آر ایف موڈ میں ہو گی، ایشیا کپ کی سکیورٹی کےلیے سپیشل فورسز سٹینڈ بائی رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کیلئے اچھی خبر؛اہم قومی بلے باز ایشیا کپ سکواڈ شامل

واضح رہے کہ 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچ پاکستان میں شیڈول ہیں جن میں سے ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور 3 میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔نگران پنجاب حکومت نےفوج اوررینجرزکی تعیناتی کے لیے درخواست کی تھی۔