سرکاری عہدیداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،پی ٹی آئی کےاہم رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

Aug 26, 2023 | 12:28:PM
ملکی سلامتی کےاداروں اورسرکاری عہدیداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،پی ٹی آئی کےاہم رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملکی سلامتی کےاداروں اورسرکاری عہدیداروں کیخلاف ہرزہ سرائی،پی ٹی آئی کےاہم رہنماؤں کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی،مقدمہ میں حماد اظہر ، مسرت جمشید چیمہ ، قاسم سوری ، عمر سرفراز چیمہ نامزدملزم قرار،علی زیدی ، فواد چودھری ، اعظم سواتی کے نام بھی ملزموں کی فہرست میں شامل ہیں۔
ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف جھوٹی مہم چلائی ، مقدمہ میں تمام رہنماؤں کو وضاحت کیلئے طلب کیا گیا ۔
طلبی کے باوجود کوئی رہنماء پیش ہوا نہ صرف  جواب جمع کرایا ، ایف آئی اےکے شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع
ایف آئی اے نے ملزموں کی گرفتاریوں کیلئےٹیمیں بھی تشکیل دیدی ہیں۔