امریکی لڑاکا طیارہ کیلیفورنیا میں فوجی اڈے کے قریب گر گیا

Aug 26, 2023 | 09:34:AM
امریکی لڑاکا طیارہ کیلیفورنیا میں ایک فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی لڑاکا طیارہ کیلیفورنیا میں ایک فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ کیلیفورنیا میں ایک فوجی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہو گیا جس کی تصدیق میرین کور کی جانب سے کی گئی۔

F/A-18 ہارنیٹ جیٹ میرین کور ایئر اسٹیشن میرامار کے قریب سان ڈیاگو کے مرکز سے تقریباً 15 میل کے فاصلے پر گر کر تباہ ہوا۔

میرین کور کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم طیارے میں سوار پائلٹ کی حالت بارے تاحال کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔

میرین کور ایئر سٹیشن ( ایم سی اے ایس ) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ حادثے کے نتیجے میں زمین پر املاک کو نقصان پہنچنے کے کوئی اشارے نہیں ملے۔

این بی سی نیوز کے مطابق سان ڈیاگو فائر ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کا عملہ اور ایک ہیلی کاپٹر طیارے کے ملبے کی تلاش میں مصروف ہیں۔

مزید پڑھیں:بچوں کو ویکسین نہ لگوانے والے والدین خبردار

یاد رہے کہ 2008 میں میرامار سے چلنے والا ایک F/A-18 سان ڈیاگو کے ایک رہائشی علاقے سے ٹکرا گیا تھا جس کے نتیجے میں میں چار افراد کر ہلاک ہو گئے تھے جبکہ پائلٹ واقعے میں محفوظ رہا تھا۔