عباس عراقچی اسلام آباد کا دو دن میں دوسرا وزٹ کر کے تہران واپس چلے گئے

Apr 26, 2026 | 22:02:PM
 عباس عراقچی اسلام آباد کا دو دن میں دوسرا وزٹ کر کے تہران واپس چلے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسلام آباد کا دو دن میں دوسرا وزٹ کر کے تہران واپس چلے گئے۔

ایران کے  وزیر خارجہ عباس عراقچی کے  اسلام آباد سے تہران واپس روانہ  ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ذرائع  نے بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں ہوئی جس میں مذاکرات اور امریکہ کے موقف پر بات چیت ہوئی۔

عباس عراقچی نے آج اسلام آباد آ کر پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کرنے سے پہلے قطر اور مسقط میں ملاقاتیں کیں۔ 

مسقط اور دوحہ جانے سے پہلے کل ہفتے کے روز عباس عراقچی پاکستان میں مصروف رہے۔

عراقچی جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پاکستان کے مختصر دورہ پر   ایرانی ائیر لائن کے خصوصی طیارہ سے راولپنڈی کے چکلالہ ائیر بیس پر اترے تھے۔ 

یہ بھی پڑھیئے:  کتوں کو گھر سے باہر لانے کیلئے زنجیر، پٹہ، ویکسی نیشن لازمی، ہر کتے کی رجسسٹریشن ہوگی