باجوڑ کے بازار میں فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق 

Apr 26, 2026 | 21:20:PM
باجوڑ کے بازار میں فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے عنایت کلے بازار میں فائرنگ سے قبائلی رہنما جاں بحق ہو گئے ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما ملک فضل واحد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  ملک فضل واحد کا تعلق تحصیل ماموند علاقہ ڈمہ ڈولہ سے تھا،پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے،واقعے کی تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایرانی وزیر خارجہ کی آئندہ چند گھنٹوں میں دوبارہ پاکستان آمد متوقع