لیبر کے خرچے بڑھ گئے ہیں؛ بعض تندوروں پر روٹی کی قیمت از خود 20 روپے کر دی گئی

Apr 26, 2026 | 20:32:PM
لیبر کے خرچے بڑھ گئے ہیں؛ بعض تندوروں پر روٹی کی قیمت از خود 20 روپے کر دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فراز رمضان)  حکومت کی جانب سے 100 گرام روٹی کا ریٹ 14 روپے مقرر کیا گیا تھا، تندور وں کے مالکان نے حکومتی حکم کو فراموش کر کے روٹی از خود  20 روپے کی بیچنا شروع کر دی۔

شہر لاہور مین بعض تندوروں پر  100 گرام وزن کی روٹی 20 روپے کی فروخت ہو رہی ہے ۔ ان تندوروں کے مالکوں کا دعویٰ ہے کہ  15 روپے کی روٹی اب ان کے  وارے نہیں آتی۔

250 روپے کلو والی گیس 500 روپے کلو ہو گئی ہے۔ لیبر کے خرچے بڑھ گئے ہیں؛ بعض تندوروں پر روٹی کی قیمت از خود 20 روپے کر دی گئی ہے تاہم بیشتر تندوروں پر اب بھی روٹی بدستور 15 روپے میں ہی بیچی جا رہی ہے۔

 شہری  روٹی کی قیمت میں بعض تندوروں پر من مانے اضافے سے پریشان ہیں۔ بعض علاقوں میں  گھروں میں چولہا جلانے کے لئے نیچرل گیس کم دستیاب ہوتی ہے۔ شہریوں کو روٹی باہر سے روٹی خریدنا پڑتی ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ بعض تندوروں کے مالکوں نے غریب آدمی کے لیئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کتوں کو گھر سے باہر لانے کیلئے زنجیر، پٹہ، ویکسی نیشن لازمی، ہر کتے کی رجسسٹریشن ہوگی