کینجھر جھیل میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق

Apr 26, 2026 | 15:50:PM
کینجھر جھیل میں نوجوان ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔

 ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی نوجوان زین کا تعلق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون سے ہے۔

 نوجوان اپنے اہل خانہ کے ہمراہ تفریح منانے کینجھر جھیل آیا تھا۔

کینجھر جھیل میں ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مقامی غوطہ خوروں نے نکال لی۔

 جاں بحق نوجوان کی لاش سول ہسپتال مکلی منتقل کی گئی۔

 نوجوان کی لاش ضروری کارروائی کے بعد کراچی روانہ کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:لاہور کی بڑی سڑکوں کو ٹریفک ماڈل بنانے کا فیصلہ