کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن لاٹ ٹو کا کام دوبارہ شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کراچی میں بی آر ٹی ریڈ لائن لاٹ ٹو کا کام دوبارہ شروع ہوگیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی روڈ پر بی آر ٹی کا کام ایف ڈبلیو او نے آج سے دوبارہ شروع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن لاٹ ٹو کے مکس ٹریفک لین کا کام ایف ڈبلیو او کے حوالے کر دیا گیاہے جبکہ لاٹ ٹو کے کوریڈور کا ٹھیکہ ابھی تک کسی کے حوالے نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دور افتادہ علاقوں میں علم کی شمعیں روشن کرنے کا اقدام خوش آئند ؛وزیراعلیٰ بلوچستان
ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل بی آر ٹی ریڈ لائن کے لاٹ ٹو کا ٹھیکہ منسوخ کیا گیا تھا۔