اٹک؛ راستے کے تنازع پرتصادم، 2افرادجاں بحق، 2شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عمران)حسن ابدال پیرسخاوت دربار پر راستے کے تنازع پردو گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2افرادجاں بحق اور2شدید زخمی ہوگئے ۔
اٹک میں حسن ابدال پیرسخاوت دربار پر راستے کے تنازع پردو گروپوں کے درمیان شروع ہونےوالاجھگڑاخونی تصادم میں بدل گیاجس میں آتشیں اسلحہ کا استعمال ہوا۔
جاں بحق ہونے والوں میں 53 سالہ سجاد حسین شاہ اور 43 سالہ اسد علی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 38 سالہ بخش الٰہی اور جاوید نامی شخص شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:آج ملک بھرمیں موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
ریسکیوذرائع کے مطابق پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف عمل ہے ۔