آج ملک بھرمیں موسم کیسارہے گا؟محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ابراہیم قریشی،حاشر وڑائچ، اقصیٰ شیخ، صدام چانڈیو)محکمہ موسمیات نے آج ملک بھرمیں موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
لاہورمیں صبح سویرے سورج کی کرنیں چار سو پھیل گئیں اور درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیا، ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ریکارڈکی گئی جبکہ فضا میں نمی کا تناسب 35 فیصد ہے۔
لاہورمیں گرمی کی شدت میں واضح اضافہ ریکارڈکیاگیاہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کی جانب سےلاہورمیں موسم خشک و گرم رہنے کا امکان ظاہرکیاگیاہےاورآئندہ دنوں میں بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں گئی۔
وفاقی حکومت اسلام آباد میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،اسلام آباد میں آج درجہ حرارت معمول سے 4 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے ،صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاجبکہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر اقتدار میں صبح کے اوقات میں ہوائیں معمول سے کم رفتار میں چلیں گی اور آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کے پی کے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہے گا۔
شہر اقتدار میں دن بدن گرمی کی شدت میں اضافہ ریکارڈکیاجارہاہے، وفاقی دارالحکومت میں درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارش کے امکانات موجود نہیں ہیں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہے گا۔
شہر قائد میں مطلع صاف اورتیز دھوپ کے ساتھ موسم مرطوب محسوس کیا جارہا ہے,محکمہ موسمیات کے مطابق دن بھر موسم آج نسبتاً گرم رہنےکا امکان ہے،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 ڈگری سینٹی گریڈ رہا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ لیکن محسوس 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راولپنڈی میں تمام ٹرانسپورٹ اڈے پیر کی صبح کھولنے کا اعلان
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے،اس وقت مغرب سے08 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواچل رہی ہے،آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
اے کیوآئی کے مطابق شہر کا فضائی معیار تسلی بخش ہے۔
سندھ کے ضلع جیکب آباد میں سورج آگ اگلنے لگااور درجہ حرارت 46 ڈگری تک جا پہنچا،گرمی کی شدت کے باعث معمولات زندگی متاثر ہونے لگے،سڑکیں سنسان ہوگئیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں گرمی مزید بڑھے گی اس کے پیش نظر انتظامیہ نے غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کی ہدایت کردی ہے۔