پی ایس ایل 10: لاہور قلندر نے ملتان سلطان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

Apr 26, 2025 | 19:52:PM
پی ایس ایل 10: لاہور قلندر نے ملتان سلطان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پی ایس ایل 10کے 16ویں میچ میں لاہور قلندر نے ملتان سلطان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی، فاتح ٹیم نے   186رنز  کاہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

لاہور قلندر کی جانب سے ڈیرل مچل 38 گیندوں پر 64 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جس میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔سکندر رضا نے 21 گیندوں پر 40 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

عبداللہ شفیق نے 25 گیندوں پر 34 رنز بنائے،فخر زمان نے 22 گیندوں پر 28 رنز بنائےجس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

 ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندر کو فتح کے لیے 186رنز کا ہدف دیاتھا، لاہور قلندر نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے، محمد رضوان نے 48گیندوں پر 76رنز بنائے جس میں 3چھکے اور 6چوکے شامل تھے۔
کامران غلام نے 31گیندوں پر 52سکور کیے جس میں 4چھکے اور 2چوکے شامل تھے۔اوپننگ بلے باز یاسر خان نے 18گیندوں پر 24رنز بنائے جس میں 1چھکا اور 3چوکے شامل تھے۔
عثمان خان نے 14گیندوں پر 18سکور کیے جس میں 1چھکے اور 2چوکے شامل تھے۔لاہور قلندر کی جانب سے ٹام کیورن، حارث روؤف اور ڈیرل مچل نے 1-1وکٹ حاصل کی۔

 لاہور قلندر نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے، محمد رضوان نے 48گیندوں پر 76رنز بنائے جس میں 3چھکے اور 6چوکے شامل تھے۔

کامران غلام نے 31گیندوں پر 52سکور کیے جس میں 4چھکے اور 2چوکے شامل تھے۔اوپننگ بلے باز یاسر خان نے 18گیندوں پر 24رنز بنائے جس میں 1چھکا اور 3چوکے شامل تھے۔

عثمان خان نے 14گیندوں پر 18سکور کیے جس میں 1چھکے اور 2چوکے شامل تھے۔لاہور قلندر کی جانب سے ٹام کیورن، حارث روؤف اور ڈیرل مچل نے 1-1وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندر کی ٹیم نے  ملتان سلطان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

لاہور قلندر ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے بتایا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔رشاد حسین اور محمد عارب کی جگہ ٹائم کرن اور محمد نعیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

لاہور قلندرز نے پانچ میچ کھیلے ہیں دو جیتے اور 3 میں شکست کا سامنا ہوا، ملتان سلطانز کی ٹیم 5 میچ کھیل کر صرف ایک میچ جیت سکی ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، عاکف جاوید ، محمد حسین اور شائے ہوپ ملتان کی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

شاہین آفریدی نے بتایا کہ تماشائیوں کی سپورٹ کی وجہ سے ٹیم اچھا کھیلتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پچھلے میچ میں جلدی وکٹیں گرنا غیر متوقع تھا، سکندر رضا بہترین آل راونڈر میں سے ایک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نیشنل ویمن ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کراچی میں ہوگا