پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط

Apr 26, 2025 | 18:02:PM
پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط
کیپشن: تصویر ،فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹو کے حوالے سے پاکستان میں بہت مواقع موجود ہیں اور پاکستان کے نوجوانوں میں بہت صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان نے بہت کم وقت میں کرپٹو سے متعلق پیشرفت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کونسل کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ اور پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں۔

چیئرمین ورلڈ لبرٹی فنانشل نے کہا کہ پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشت ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر امریکا کا ردعمل سامنے آگیا