فلم"نومیڈ لینڈ" نے آسکر کا میلہ لوٹ لیا

Apr 26, 2021 | 22:33:PM
فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فلم"نومیڈ لینڈ" آسکر میں چھا گئی، بہترین فلم سمیت چھ ایوارڈ نام کرکے سب کو حیران کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فرانسس مک ڈورمنڈ بہترین اداکارہ، سر انتھونی ہاپکنز بہترین اداکار ، "کلوئی ڑاو " بہترین ہدایت کارہ قرار پائیں۔ یہ ایوارڈ جیتنے والی وہ دوسری خاتون ہیں۔
پاکستانی نژاد برطانوی اداکار "رز احمد" کی فلم "ساونڈ آف میٹل" بھی دو ایوارڈ لے اڑی۔ کورونا کے باعث آسکر کی تقریب منفرد انداز میں منائی گئی۔لاس اینجلس کے ریلوے اسٹیشن پراکیڈمی ایوارڈز کی محفل سجی۔ جس کے دوران کورونا ایس او پیز پر پوری طرح عمل کیا گیا۔

یا د رہے کہ دنیا بھر میں کو رونا کیسز میں روزانہ اضا فہ ہو رہا ہے۔کئی مما لک لا ک ڈا ئون کی طًرف جا رہے ہیں۔بھار ت میں حالت سب سے بد تر ہے۔اس ملک میں آکسییجن کی کمی کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ قتل کے الزام میں گرفتار