معروف اداکارہ قتل کے الزام میں گرفتار

Apr 26, 2021 | 22:20:PM
معروف اداکارہ قتل کے الزام میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر ہبولی کی پولیس نے اداکارہ شنایا کو بھائی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق اداکارہ کے بھائی کو گزشتہ دنوں قتل کیا گیا تھا جس کی لاش کئی ٹکڑوں میں ملی تھی جبکہ سر جنگل اور باقی دھڑ الگ جگہ سے ملا تھا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے قتل کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار افراد میں ایک اداکارہ کا مبینہ بوائے فرینڈ بھی شامل ہے۔
پتہ چلا ہے کہ مقتول نے بہن کو لڑکے سے دوستی پر منع کیا تھا جس پر اداکارہ کے بوائے فرینڈ نے دوستوں کے ساتھ مل کر قتل کیا جبکہ اداکارہ پر بھائی کے قتل کی منصوبہ بندی میں شامل ہونے کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شا زیہ مری کی پی ڈی ایم اجلا س پر تنقید۔۔افطار پارٹی قرا ر دیدیا