چین اور امریکا اپنے عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں: صدر ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک ) امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ چین اور امریکا اپنے عوام کی ترقی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے چینی صدر کےاعزاز میں دیئے گئےعشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور چین کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں، چین سے متوازن تجارتی تعلقات پر کام کر رہے ہیں، چینی صدر سے سکیورٹی اور سپر انٹیلی جنس سمیت اہم امور پر بات ہوئی۔
صدر شی جن پنگ نے کہا صدر ٹرمپ اور میرے درمیان بہت سے معاملات پر اتفاق ہوا، محاذ آرائی دونوں ممالک کیلئے نقصان دہ ہوگی، دونوں بڑی طاقتوں کو باہمی احترام کا رشتہ رکھنا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ہار جیت کی دوڑ میں نہیں رہنا چاہئے، اس وقت دنیا میں ہمیں بڑی تبدیلیوں کا سامنا ہے، مصنوعی ذہانت کی ترقی انسانی کنٹرول میں ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی طرف واپس آئیں: چینی صدر
واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس آمد پر چینی صدر کا پر تپاک استقبال کیا گیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے، چینی صدر نے اہلیہ کے ہمراہ فوجی پریڈ کا معائنہ کیا، بمباراور لڑاکا طیاروں نے فلائی پاسٹ کرکے چینی صدر کو سلامی پیش کی۔