آئی ایم ایف کاوفد اسلام آباد پہنچ گیا  ،قرض پروگرام کے دوسرے جائزہ کیلئے مذاکرات ہونگے

Sep 25, 2025 | 23:39:PM
آئی ایم ایف کاوفد اسلام آباد پہنچ گیا  ،قرض پروگرام کے دوسرے جائزہ کیلئے مذاکرات ہونگے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (وقاص عظیم)آئی ایم ایف کاوفدپاکستان کےمشن چیف کی سربراہی میں اسلام آباد پہنچ گیا  ، نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ وفد قرض پروگرام کے دوسرے جائزہ کے لئے مذاکرات کرے گا،پاکستان کےساتھ کلائمٹ فناننسنگ کے پہلے جائزہ پربھی مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ  کے مطابق  آئی  ایم ایف کاوفد پاکستان کی معاشی صورت حال کاجائزہ لےگا،آئی ایم ایف وفدحالیہ سیلاب کا معیشت اور بجٹ اہداف پر اثرات کاجائزہ لےگا،،پہلےمرحلے میں پاکستان تکنیکی مذاکرات میں آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی ڈیٹا شیئر کرے گا،تکنیکی مذاکرات میں جنوری سے جون 2025 کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا،پاکستان آئی ایم ایف کے تمام اہم اہداف پورے کرچکا ہے،پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان دوسرےمرحلےمیں پالیسی سطح مذاکرات ہوں گے،پالیسی سطح کے مذاکرات میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی شرکت کریں گے،مذاکرات کی کامیابی پر بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو اگلی قسط جاری ہوگی۔

ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد موسمیاتی تبدیلی کے لیےاقدامات میں پیش رفت کا جائزہ لے گا،آئی ایم ایف مشن سیلابی صورتحال کے بعد صورتحال کا جائزہ لے گا،سیلاب متاثرین کے لیےحکومتی اخراجات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا،سیلاب کےبعد بحالی اورامداد کے کےتخمینہ جات پر بات چیت کی جائے گی ،قرض پروگرام کے تحت پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ مل چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلا دیش نے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلی