یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا ، سفری پابندی عائد

Sep 25, 2025 | 22:01:PM
یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیدیا ، سفری پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

سلووینیا کی وزارتِ خارجہ کی اسٹیٹ سیکرٹری نیوا گراشچ نے کہا کہ اس اقدام کے ذریعے سلووینیا بین الاقوامی قانون، انسانی حقوق کی اقدار اور ایک اصولی و مستقل خارجہ پالیسی کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیتن یاہو کے خلاف کارروائی اس لیے کی ہے کیونکہ ان پر عالمی عدالتِ انصاف میں غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کا الزام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے ذریعے ہم اسرائیل کو ایک واضح پیغام دے ہے ہیں کہ سلووینیا بین الاقوامی عدالتوں کے فیصلوں اور انسانی قوانین پر مکمل عملدرآمد کی توقع رکھتا ہے۔

خیال رہے کہ سلووینیا نے گزشتہ سال باضابطہ طور پر فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کیا تھا اور رواں سال جولائی میں اسرائیلی کابینہ کے دو وزراء پر بھی پابندی لگا دی تھی۔

اس کے علاوہ سلووینیا نے اگست میں اسرائیل کو اسلحے کی فروخت اور اسرائیلی زیرِ قبضہ فلسطینی علاقوں میں تیار کی جانے والی اشیا کی درآمد پر بھی پابندی عائد کی تھی۔

دیگر کیٹیگریز: دنیا
ٹیگز: