ٹک ٹاکراقرا کنول، ندیم نانی والا اور محمد حسنین شاہ کیخلاف مقدمات درج 

Sep 25, 2025 | 12:49:PM
ٹک ٹاکراقرا کنول، ندیم نانی والا اور محمد حسنین شاہ کیخلاف مقدمات درج 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے  آن لائن جوا ایپس کی پرموشن کرنیوالےیوٹیوبرز کیخلاف کارروائیاں  تیز کر دیں،اقرا کنول، ندیم مبارک عرف نانی والا ،حسنین شاہ کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔ 

معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز اقرا کنول کے خلاف 3مقدمات درج کئے گئے جبکہ ندیم مبارک عرف نانی والا ،حسنین شاہ کے خلاف بھی 3 مقدمات درج کئے۔

تحقیقاتی ایجنسی نےیوٹیوبرز سے مؤقف جاننے کے لئے3مرتبہ طلب کیا، حکام کا کہنا تھا کہ یوٹیوبرز نے جان بوجھ کر تفتیش میں شامل ہونے سےگریز کیا۔

تینوں یوٹیوبرز پر غیر قانونی ٹریڈنگ ایپس کی تشہیر میں ملوث کا الزام ہے، یوٹیوبرز عوام کو منافع کا لالچ دے کر سرمایہ کاری کیلئے اُکساتے رہے،مقدمات میں نامزد ملزموں کی گرفتاری کے لئے خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:رونالڈو نے بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بناڈالا، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی