رونالڈو نے بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بناڈالا، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی

Sep 25, 2025 | 12:21:PM
رونالڈو نے بھی رافیل گرنے پر بھارت کا مذاق بناڈالا، محسن نقوی نے ویڈیو شیئر کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ اور پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (سابق ٹوئٹر) پر رونالڈو کی ایک سلو موشن ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ ہوائی جہاز کے گرنے کا اشارہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

فٹبال لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو بھی رافیل طیارے کے گرنے پر بھارت کا مذاق بنانے والوں میں شامل ہو گئے۔

یہ انداز بالکل ویسا ہی تھا جیسا ایشیا کپ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کے طعنوں کے جواب میں اپنایا تھا ، ہاتھ کو جہاز کی طرح اڑا کر نیچے گرنے کی طرف اشارہ کرنا۔

 حارث کے اس انداز پر بھارتی میڈیا اور شائقین نے خاصا شور مچایا تھا اور بعد میں بی سی سی آئی نے آئی سی سی میں شکایت بھی درج کرائی تھی۔

اب محسن نقوی کی جانب سے رونالڈو کی یہ ویڈیو شیئر کیے جانے پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھرپور انداز میں انجوائے کر رہے ہیں جبکہ بھارتی حلقوں میں اسے "ٹرولنگ" قرار دیا جا رہا ہے۔

رونالڈو کے انداز کو "رافیل یاد دہانی" کہا جا رہا ہے اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں.  یاد رہے کہ میدان کے باہر بھی پاک بھارت مقابلہ جاری ہے  اور اس بار اس میں رونالڈو کا نام بھی شامل ہو چکا ہے۔