پاکستان کیخلاف سیاسی بیان دینے پر سوریہ کمار یادیو کو کارروائی کا سامنا

Sep 25, 2025 | 09:42:AM
پاکستان کیخلاف سیاسی بیان دینے پر سوریہ کمار یادیو کو کارروائی کا سامنا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا امکان ہے،پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے بیان کے خلاف شکایت کی تھی۔

ایشیا کپ کے میچ ریفری رچی رچرڈسن معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ میں سوریا کمار یادیو کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے، آئی سی سی نے پی سی بی کی شکایت منظور کر لی۔

پاکستان کے خلاف گروپ سٹیج کے میچ کے بعد سوریا کمار یادیو نے سیاسی جملے بولے تھے، پاکستان نے سوریا کمار یادیو کے خلاف آئی سی سی کو باقاعدہ شکایت کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی پاکستان کے شکایت کا جائزہ لے رہا ہے، جلد اس کی باضابطہ سماعت ہوگی، پاکستان کی طرف سے 2 آفیشل رپورٹس ملی ہیں۔

میچ ریفری رچی رچرڈسن نے پاکستان کی شکایت ملنے پر بھارتی ٹیم مینجمنٹ کو ای میل کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے سوریا کمار نے کھیل کی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

میچ ریفری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان کے جمع کرائے گئے شواہد کے جائزے کے بعد سوریا کمار کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

 سوریا کمار یادیو نے کھیل کے مفاد کے خلاف غیر مناسب ریمارکس دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوریا کمار یادیو کے خلاف کارروائی کا جلد امکان ہے۔