ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو بھارت کی جانب سے کلیئرنس این او سی جاری کردیا گیا

Sep 25, 2023 | 20:27:PM
ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کو بھارت کی جانب سے کلیئرنس این او سی جاری کردیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کوکلیئرنس کا این او سی جاری کردیا۔

   ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کو کلئیرنس کا این او سی موصول ہوگیا، قومی سکواڈ کو پاسپورٹ منگل کو مل جائیں گے، قومی ٹیم 27 ستمبر کو بھارت روانہ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے: کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستانیوں کو محدود ویزے جاری ہونگے، بھارتی میڈیا

قومی ٹیم 29 ستمبر کو نیوزی لینڈ اور 3 اکتوبر کو آسٹریلیا کیخلاف وارم اپ میچ کھیلے گی، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈز کیخلاف کھیلے گی۔