وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی پر زہریلی مکھیوں کا حملہ

Sep 25, 2022 | 15:02:PM
وزیر اعلیٰ پنجاب
کیپشن: وزیر اعلیٰ مکھیوں سے جان بچاتے ہوئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گجرات (رانا شہزاد )وزیر اعلیٰ پنجاب چو ہدری  پرویز الٰہی پر  گجرات میں زہریلی مکھیوں نے حملہ کردیا ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی پر  گجرات میں زہریلی مکھیوں نے  اس وقت حملہ کیا جب وہ ظہور الٰہی شہید کی برسی کی تقریب میں شرکت کیلئے پہنچے تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  کا سیکورٹی عملہ زہریلی مکھیوں سے چودھری  پرویز الٰہی کو بچاتا رہا ، سیکیورٹی عملہ ناکام ہوا تو وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے بھاگ کر زہریلی مکھیوں سے جان چھڑوائی ۔

ضرور پڑھیں : پرویز الٰہی اور پی ٹی آئی کے درمیان لڑائی ؟ بڑا انکشاف

زہریلی مکھیوں کے ڈر سے وزیر اعلیٰ کی سیکورٹی کا عملہ جلدی گاڑی کے دروازے کھولنے کی آوازیں لگاتا رہا ،وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی زہریلی مکھیوں کے ڈر سے گاڑی میں سوار ہو کر ظہور پیلس سے روانہ ہوگئے۔