آج کون سے شہروں میں بارش کا امکان ہے ؟ 

Sep 25, 2021 | 13:02:PM
 آج کون سے شہروں میں بارش کا امکان ہے ؟ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں مون سون کے چوتھے سپیل کے تیسرے روز بھی بارش کی پیشگوئی کردی جبکہ اسلام آباد سمیت پنجا ب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

 سندھ میں حیدرآباد، دادو، عمرکوٹ، تھرپارکر، ٹھٹھہ، کراچی، میرپورخاص، مٹھی اور سانگھڑ میں تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ 

گلگت بلتستان میں آج موسم خشک جبکہ کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے 
کراچی میں آج گرج چمک کے ساتھ ہلکی اور تیز بارش کا امکا ن ہے جبکہ شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے 38ڈگری تک متوقع ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب 45فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھکاوٹ اور خود کو ٹوٹا ہوا محسوس کریں تو ۔۔۔ نادیہ جمیل نے بڑا مشورہ دیدیا