تھکاوٹ اور خود کو ٹوٹا ہوا محسوس کریں تو ۔۔۔ نادیہ جمیل نے بڑا مشورہ دیدیا

Sep 25, 2021 | 11:02:AM
 تھکاوٹ اور خود کو ٹوٹا ہوا محسوس کریں تو ۔۔۔ نادیہ جمیل نے بڑا مشورہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے سوشل میڈیا پر بھنگڑا ڈالتے ویڈیو شیئر کر تے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ جب خود کو ٹوٹا اور تھکا ہوا محسوس کریں تو ڈانس کریں۔

نادیہ جمیل کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بھرپور انداز میں بھنگڑا ڈال رہی ہیں اور بھنگڑا ڈالنے کی ترغیب بھی دے رہی ہیں۔

 اداکارہ نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بھنگڑا کبھی بھی اور کہیں بھی ڈالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ وہ خود بھی کینسر جیسے مرض کو شکست دینے کے سفر سے گزری ہیں، یہ ڈانس ان سب کے لئے جو اس سفر سے گزرے ہیں یا گزر چکے ہیں، ہم سب جینا چاہتے ہیں، ہماری چاہت جینا ہے۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ جب آپ گھر کے کام کر رہے ہوں یا ختم کرچکے ہوں تو ڈانس کریں، دفترسے گھر آئیں تو ڈانس کریں، جب آپ خود کو زندہ محسوس کرنا چاہیں تو ڈانس کریں۔

 یہ بھی پڑھیں:شوگر ملز فراڈ کیس ۔۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بڑا ریلیف مل گیا