4 اوباشوں نے 12 سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Sep 25, 2021 | 09:29:AM
پولیس،ماں،بچی،گوجرہ
کیپشن:   ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ میں 12 سالہ بچی سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل گوجرہ کی 12سالہ بچی کو اوباشوں نےاغوا کرنے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

  پولیس کے مطابق مغوی لڑکی کو موچی والا روڈ پر ایک مکان میں 4 افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا ۔ موقع ملنے پر لڑکی فرار ہو کر واپس ماں کے پاس پہنچ گئی۔گوجرہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں اغوا اور زیادتی کا مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے،امید ہے ملزموں کو جلد پکڑ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں معصوم بچی سے زیادتی۔۔باپ نے ملزم کیساتھ پھر کیا کیا۔۔جانیے

دوسری جانب آئی جی پنجاب نے 12 سالہ بچی کے  اغوا اور زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب  کرلی۔