معصوم بچی سے زیادتی۔۔باپ نے ملزم کیساتھ پھر کیا کیا۔۔جانیے

Sep 23, 2021 | 10:35:AM
ملزم ،دفن،قبر
کیپشن: کم عمر بچی کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)بچوں سے زیادتی کے واقعات اس قدر بڑھ گئے ہیں کہ دنیا بھر میں اس کا خوف طاری ہے اسی طرح کا ایک واقعہ روس میں پیش آیا جہاں کم عمر بچی کو اوباش نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،معصوم بچی کے ساتھ درندگی کرنے والے شخص کو بچی کے باپ نے اپنی قبر کھودنے پر مجبور کیااور پھر قتل کرکے قبر میں دفن کر دیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ روسی خطے سمارا کے ایک گاؤں میں پیش آیا ہے جہاں اولیگ سویریدوف نامی شخص نے اپنے بہترین دوست کی6سالہ بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا اور اپنے فون پر  ویڈیو بھی بناتا رہا۔ بعد ازاں یہ ویڈیو بچی کے باپ نے دیکھ لی۔

ویڈیو دیکھنے کے بعدبچی کے باپ نے ملزم کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے اپنی ہی قبر کھودنے پر مجبور کر دیا۔ جب اولیگ قبر کھود چکا تو بچی کے باپ نے خنجر کے وار کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا اور اسی قبر میں دفن کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق مقتول کم عمر بچیوں میں جنسی رغبت رکھتا تھا۔ پولیس نے بچی کے باپ کو گرفتار کرکے اولیگ کی لاش جنگل سے برآمد کر لی ۔

یہ بھی پڑھیںانتہائی شرمناک حرکت۔۔ سوشل میڈیا سٹار لڑکی گرفتار