پی آئی اے کا برطانیہ آپریشن بحال، پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی

Oct 25, 2025 | 22:56:PM
پی آئی اے کا برطانیہ آپریشن بحال، پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم چوہدری)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کا برطانیہ کا آپریشن بحال، مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچ گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پانچ سال کے وقفے کے بعد، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (PIA) نے برطانیہ کا آپریشن بحال کر دیا ہے۔ جمعرات کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز 284 مسافروں کے ساتھ پہنچی ہے۔

پرواز کی آمد کے موقع پر  بین الاقوامی مانچسٹر ائیر پورٹ پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین او پی ایف سید قمر رضا ، قونصل جنرل مانچسٹر امتیاز فیروز گوندل، ممبر پارلیمنٹ افضل خان، ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی، سمیت پی آئی اے حکام موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:سینئر سیاستدان چوہدری نثار کا علاج کیلئے بیرون ملک جانے کا فیصلہ