وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل  کا اوورسیز کے لئے  عدالتیں بنانے پر شکریہ ، محمود بھٹی

ملک کا عدالتی نظام درست نہیں ہے،یہ افریقہ سے بھی نیچے چلا گیا ہے، بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر کا پریس کانفرنس سے خطاب

Oct 25, 2025 | 21:28:PM
 وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل  کا اوورسیز کے لئے  عدالتیں بنانے پر شکریہ ، محمود بھٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(   زین مدنی ) بین الاقوامی فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل  کا اوورسیز کے لئے  عدالتیں بنانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئےکہا ہےکہ  اوورسیز عدالتوں کا فیصلہ 90روز میں ہونا چاہیے ۔ اگر میرےکیسز کے فیصلے 90 روز میں نہ کئے تو ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز واپس کر دوں گا۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود بھٹی نے کہا کہ اوورسیز عدالتوں کا فیصلہ 90 روز میں ہونا چاہیے ۔ اوورسیز پاکستانی ملکی حالات سے ڈرے ہوئے ہیں۔ ہم لوگ بڑی محنت کر کے پاکستان پیسہ بھیجتے ہیں۔محمود بھٹی نے کہا کہ ڈی ایچ اے میں واقع ایک اسپتال کا مین شیئر ہولڈر ہوں ،جسے سی او بنایااسی نے قبضہ کر لیا۔ اسی اسپتال میں کیش پر کام ہو رہا ہے ایف بی آر ریکارڈ چیک کرے۔محمود بھٹی نے کہا کہ حکومت سے پوچھتا ہوں کہ میرے ساتھ یہ زیادتیاں کیوں ہورہی ہیں ۔یتیم خانے  بنانے کے لئے زمین خریدی اس پر قبضہ ہو چکا ہے ۔باہر سے آ کر کیس لڑ رہا ہوں ۔ غریبوں کے لئے کام کرنا چاہتا ہوں۔ محمود بھٹی نے کہا کہ ملک کا عدالتی نظام درست نہیں ہے ۔یہ افریقہ سے بھی نیچے چلا گیا ہے۔ پاکستان نے مجھے عزت دی۔  
مجھے ایسے لگ رہا ہے کہ  ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز دے کر مجھے خوار کیا جارہا ہے۔ اگر میرےکیسز کے فیصلے 90 روز میں نہ کئے تو ستارہ امتیاز اور ہلال امتیاز واپس کر دوں گا۔ میری زندگی کو خطرہ ہے، مگر ڈرتا صرف اللہ تعالیٰ سے نہیں ہوں ۔میرے  ہاسپٹل کا مسئلہ حل کیا جائے ۔اس ملک میں انصاف مل جائے تو حالات بدل سکتے ہیں ۔ اوورسیز پاکستانی ڈر گئے ہیں وہ پاکستان میں پیسہ نہیں بھیجیں گے۔ انصاف نہ ملا تو پیسہ لیکر باہر چلا جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی سینئر اداکار ستیش شاہ 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے