ہسپتال میں بھارتی مرد نرس کی نوجوان اٹینڈنٹ کیساتھ نازیبا حرکت،قید ،کوڑوں کی سزا

Oct 25, 2025 | 12:41:PM
 ہسپتال میں بھارتی مرد نرس کی نوجوان اٹینڈنٹ کیساتھ نازیبا حرکت،قید ،کوڑوں کی سزا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سنگاپور کی ایک عدالت نے بھارتی  میل نرس کو ہسپتال آنے والے مرد کے ساتھ  نازیبا حرکت کرنے پر قید اور کوڑوں کی سزا سنائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 سالہ بھارتی نژاد  ایلیپے سیوا ناگو نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے جس کے بعد اِسے عدالت کی جانب سے سزا سنائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نوجوان مریض اپنے دادا کے ساتھ بطور خدمت گار اسپتال میں موجود تھا اور ٹوائلٹ استعمال کرنے گیا تھا جہاں اسے  سیواناگو نے جنسی حراساں کیا اور اس کے ساتھ نازیبا حرکت کی۔ 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بعدازاں متاثرہ شخص سکتے کی حالت میں اپنے داد کے پاس آیا اور دادا سمیت پولیس کو اطلاع دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے فوری بعد بھارتی  مرد نرس ایلیپے سیوا کو معطل اور بعدازاں گرفتار کر کیا گیا۔

سنگاپور کی عدالت نے بھارتی نرس کو 14 ماہ کی قید سمیت کوڑے مارنے کی سزا بھی سنائی ہے۔