پاکستان اور ترکیہ میں فیری سروس کے آغاز پر غور

Oct 25, 2025 | 10:28:AM
پاکستان اور ترکیہ میں فیری سروس کے آغاز پر غور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز  پر غور کیا جارہا ہے۔

 وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری  سے ترک وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات ہوئی جس دوران دونوں شخصیات نے جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات کے دوران جنید انوار چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی  جس پر انہیں بتایا گیا  کہ ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:یوٹیوب پر شارٹس کے لئے نیا ٹائمر فیچر متعارف