واٹس ایپ کچھ دیر بند رہنے کے بعد بحال

Oct 25, 2022 | 12:52:PM
واٹس ایپ  , پاکستان, بھارت, 24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ  سروس ڈاؤن ہو گئی ہے۔واٹس ایپ سروس کچھ دیر بند رہنے کے بعد پھر سے بحال ہوگئی ۔

تفصیلات کے مطابق میٹا کی ذیلی ایپ واٹس ایپ کی سروسز دنیا بھر میں متاثر ہوئی ہیں جس کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے ۔

پی ٹی اے کا کہناہے کہ واٹس ایپ صارفین کی جانب سے سروس متاثر ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ، فالٹ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ واٹس ایپ سروس متاثر ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں ۔