’’کیا روہت شرماکو نکال دوں‘‘۔۔۔ ویرات کوہلی میڈیا سے پریشان۔۔ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو میڈیا کےتیز وتند سوالات کا سامنا ہے۔ ان سے کہاجار ہا ہےکہ وہ بھارت کے اوپننگ بلے باز روہت شرما کو بطور اوپنر ٹیم کا حصہ نہ بنائیں۔
View this post on Instagram
آئی سی سی کی جانب سے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک صحافی کے سوال پر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کہتے ہیں کہ آپ بڑا اچھا اور بڑا سوال ہے ، آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے، کیا آپ چاہتے ہیں کہ روہت شرما کو ٹیم سے ڈراپ کر دوں، میں نے بہترین ٹیم کو میچ میں اتارا۔ صحافی کو مخاطب کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے کہا کہ آ پ ہمارا پچھلا میچ بھول گئے ہیں جس میں روہت شرما کھیلا۔ اس کے بعد ویرات کوہلی نے کہا ہے یہ سب ’ناقابل یقین‘ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ میں دو کھلاڑی لڑ پڑے۔۔ دھکے اور برے الفاظ۔۔ ایمپائر بے بس۔۔ویڈیو وائرل