شاہ محمود کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کوریکارڈ پیش کرنے کاحکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پرپراسیکیوشن کوریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہورمیں 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری پرسماعت ہوئی، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی،پراسکیوشن نے آج بھی مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا،شاہ محمود قریشی کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ پیش ہوئے،شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی بھی پیروی کیلیے پیش ہوئے ۔
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ پراسیکیوشن ضمانت پر فیصلہ کو لٹکانے کی کوشش کر رہی ہے ،جان بوجھ کر مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جا رہا ۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں پر سماعت یکم دسمبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔
یادرہے کہ شاہ محمود قریشی نے مقدمات میں جیل سے ضمانت دائر کر رکھی ہے،مغلپورہ ،زمان پارک اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر ہے،شاہ محمود قریشی نو مئی کے چار مقدمات میں بری ہو چکے ہیں،عدالتی فیصلوں میں شاہ محمود قریشی کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے بعد دیگر مقدمات میں ان کی ضمانت منظور ہو سکتی ہے،نو مئی کے دیگر مقدمات میں وہ پہلے ہی عبوری ضمانت پر ہیں،ضمانت منظور ہونے پر شاہ محمود قریشی جیل سے رہا ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں سردیوں کی چھٹیاں کب سے کب تک ہونگی؟ شیڈول جاری ہو گیا