یو اے ای کے اسکولوں میں سردیوں کی تعطیلات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر کے اسکولوں میں طلبہ کی سردیوں کی تعطیلات 8 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی، جو 4 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔
جاری کردہ 2025-26 کے منظور شدہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق 8 سے 12 دسمبر تک میک اَپ امتحانات ہوں گے جو طلبہ کی تعطیلات کے دوران منعقد کیے جائیں گےجبکہ اسی عرصے میں اساتذہ تیسرے مرحلے کی پیشہ ورانہ تربیت میں حصہ لیں گے۔
اعلان کے مطابق دوسرے سمسٹر کا آغاز 5 جنوری 2026 کو ہوگا، پہلے سمسٹر کے نتائج 7 سے 9 جنوری کے درمیان جانچے اور جاری کیے جائیں گے۔
تعلیمی سال میں مجموعی طور پر تین سمسٹر شامل ہوں گے: پہلا سمسٹر14 ہفتوں پر مشتمل ہوگا اور اس میں 67 تدریسی دن ہونگے، دوسرا سمسٹر 9 ہفتوں اور 47 تدریسی دنوں پر مشتمل ہو گا جبکہ تیسرے سمسٹر میں 13 ہفتے اور 64 تدریسی دن ہونگے، جن میں 5 سرکاری تعطیلات بھی شامل ہوں گی۔
مجموعی طور پر 2025-26 کا تعلیمی سال تقریباً 178 تدریسی دنوں پر مشتمل ہوگا اور اس کا اختتام 26 جون 2026 سے پہلے نہیں ہوگا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ اس شیڈول کا مقصد طلبہ و اساتذہ کو امتحانات، تربیت اور تعطیلات کے لیے مناسب وقت فراہم کرنا ہے، جبکہ مکمل تعلیمی سال کا تسلسل بھی برقرار رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں : تھائی لینڈ میں بارشوں کا 300 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا