ہری پور ضمنی انتخاب میں ناکامی پر اہم شخصیت کا وزیراعلیٰ اور کابینہ سے استعفے کا مطالبہ

Nov 25, 2025 | 12:35:PM
ہری پور ضمنی انتخاب میں ناکامی پر اہم شخصیت کا وزیراعلیٰ اور کابینہ سے استعفے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہری پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 کے ضمنی الیکشن میں ناکامی کے بعد، پاکستان تحریک انصاف  باجوڑ کے صدر گل ظفر خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پوری کابینہ سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے بیان میں گل ظفر خان  جو کہ سابق رکن قومی اسمبلی بھی ہیں  نے کہا کہ " ہری پور کے انتخاب میں بڑھکیں مارنے کی کیا ضرورت تھی؟" انہوں نے اس بات پر تنقید کی کہ پی ٹی آئی کی اپنی حکومت میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر تک جانے میں دشواری پیش آئی۔

گل ظفر خان نے واضح طور پر کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور کابینہ کے تمام اراکین کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

 ان کا کہنا تھا کہ استعفے دینے میں مزید ٹال مٹول نہیں کرنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ خیبر پختوانخوا سہیل آفریدی الیکشن کمیشن میں پیش

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن (ن لیگ) نے کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کے اندر داخلی تنازعات اور تنقید کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔