برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے جمع کرائی گئی 40 ہزار درخواستوں میں پاکستانی سرفہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )برطانیہ میں 11 ہزار سے زائد پاکستانیوں نے پناہ کے لیے برطانوی ویزا سسٹم کی خامیوں کا فائدہ اٹھایا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے اعداد و شمار میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 2024 میں سیاسی پناہ ( اسائلم) لینے کے لیے جمع کرائی گئی 40 ہزار درخواستوں میں سے 11 ہزار سے زائد درخواستیں پاکستانیوں کی تھیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ تعداد 2022 کے بعد سے 5 گنا زیادہ ہے اور پاکستان 11 ہزار اسائلم درخواستوں کیساتھ 175 ممالک میں سرفہرست ہیں اور پناہ کے لیے درخواست دینے والے تمام افراد وزٹ، ورک اور اسٹوڈنٹ ویزوں کے ذریعے قانونی طور پر برطانیہ میں داخل ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:گیس کی نئی قیمتیں؟ترجمان اوگرا کا اہم بیان آگیا
برطانیہ کے شیڈو ہوم سکرٹری کرس فلپ (Chris Philp) نے سرحدی ویزا سسٹم کے غلط استعمال کو حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیتے ہوئےکہا اسے روکنے کے لیے سخت اور فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔