میٹرک، انٹر کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرادیا گیا

Nov 25, 2022 | 16:21:PM
پاسنگ مارکس
کیپشن: میٹرک، انٹر کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم متعارف کرادیا گیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اطلاعات کے مطابق   تعلیمی بورڈز کے چیئرمینوں کی ملک گیر کمیٹی( IBCC) نے جمعرات کو ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی سطحوں پر نئے "10 نکاتی گریڈنگ سسٹم" کے نفاذ کی منظوری دے دی۔

آئی بی سی سی کے سیکرٹری غلام علی ملاح نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "انٹر  اور میٹرک  کی سطح پر موجودہ گریڈنگ سسٹم کو ختم کیا جا رہا ہے اور 2025 تک ملک بھر میں 10 نکاتی نظام نافذ  کیا جا رہا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلباء کے لئے بری خبر

کم از کم پاسنگ مارکس کو 33 سے بڑھا کر 40 کر دیا گیا تھا، جبکہ طالب علم کے امتحانی ریمارکس سے "F" یا "فیل" کی اصطلاح کو ہٹا دیا جائے گا اور اس کی جگہ ایک نئی اصطلاح "U" یعنی غیر اطمینان بخش متعارف کرائی جائے گی, انہوں نے مزید کہا کہ 96 فیصد سے 100 فیصد کے درمیان نمبر حاصل کرنے والے طلباء کو اے پلس ملے گا، جہاں 91 فیصد سے 95 فیصد تک کے نمبروں پر اے مائنس دیا جائے گا۔  81 سے 85 فیصد نمبروں کو B پلس اور 76 سے 81 نمبروں کو B گریڈ دیا جائے گا۔
اسی طرح میٹرک اور انٹر کے طلباء کو مارکس کی بجائے یونیورسٹی اسٹائل گریڈنگ پوائنٹ ایوریج (GPA) دینے پر غور کیا جا رہا ہے ۔