ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلباء کے لئے بری خبر

Nov 25, 2022 | 13:19:PM
ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلباء کے لئے بری خبر
کیپشن: طلباء
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ میں اس سال پاکستان میڈیکل کمیشن کے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ (MDCAT) میں شامل ہونے والے تقریباً 48 فیصد طلبہ فیل ہوگئے۔

ڈاؤ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے تحت ہونے والے ٹیسٹ میں 20 ہزار 152 امیدوار فیل ہوئے جب کہ صوبے میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 22 ہزار 301 رہی۔ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں صرف 7 ہزار 615 امیدوار ناکام ہوئے جبکہ کامیاب امیدواروں کی تعداد 66 ہزار 702 رہی۔

خیبرپختونخوا میں 13 ہزار 761 امیدوار ٹیسٹ میں فیل ہوئے جبکہ پاس ہونے والے امیدواروں کی تعداد 29 ہزار 764 تھی۔