ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون سمیت تین انسانی اسمگلرز گرفتار

Nov 25, 2022 | 10:07:AM
ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون سمیت تین انسانی اسمگلرز گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون سمیت تین انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار انسانی اسمگلرز میں اجمل، مجاہد رمضان اور آسیہ سعید شامل ہیں، ملزمان نے سادہ لوح افراد کو بیرون ممالک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان لوگوں سے پیسے ہتھیا کر انہیں جعلی ویزے دیتے تھے، ملزمان کے خلاف امیگریشن آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔