لنکن پریمئر لیگ کا میدان کل سجے گا ، پاکستانی کھلاڑی بھی تیار

Nov 25, 2020 | 20:38:PM
لنکن پریمئر لیگ کا میدان کل سجے گا ، پاکستانی کھلاڑی بھی تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سری لنکا میں لنکا پریمئر لیگ (ایل پی ایل) کا میلہ کل سے سجے گا اور پہلا مقابلہ کولمبو کنگز اور کینڈی ٹیسکرز کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔ایل پی ایل کے میچز نجی ٹی وی پر براہ راست نشر کیے جائیں گے، شائقین کرکٹ چوکوں، چھکوں کی برسات اور وکٹ سے گیند کے ٹکرانے کے مناظر سے لطف اٹھائیں گے۔
تفصیلا ت کے مطا بق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی سمیت دیگر اسٹار کرکٹرز نے لنکا پریمئر لیگ کو چار چاند لگانے کی تیاری کرلی ہے۔اس لیگ میں 5 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جن میں کولمبو کنگز، ڈمبولا ہاکس، کینڈی ٹیسکرز، فافنا اسٹالینز اور گال گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔ایل پی ایل میں شعیب ملک، کامران اکمل، عثمان شنواری اور محمد عامر بھی کھیلیں گے۔یا د رہے کہ کور ونا وا ئرس کی وجہ سے دنیا کے کئی مما لک میں کھیلوں کی سر گر میاں ما ند پڑ گئی ہیں۔تاہم جن مما لک میں یہ وا ئرس کم ہے وہاں پر کھیلوں کےمقا بلو ں کا انعقا د کیا جا رہا ہے اور سر ی لنکا بھی ان مما لک میں شا مل ہے جہاں کورونا وا ئرس کا زور کم ہے۔