مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں افسران کے تقرر و تبادلے

May 25, 2026 | 23:19:PM
مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں افسران کے تقرر و تبادلے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت کی جانب سے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز میں افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

 وزیراعظم کی منظوری کے بعد عامر رانا کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن کے تحت قائم پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی (پی ڈی اے) کا رکن مقرر کیا گیا ہے، تقرری کنٹریکٹ پر 5 سال کیلئے کی گئی ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گی اور مزید احکامات تک برقرار رہے گی۔

علاوہ ازیں، ڈپٹی سیکرٹری پاور ڈویژن رانی حفصہ کنول کی خدمات خیبرپختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ  ڈپٹی جنرل منیجر   پی آئی اے کراچی طارق احمد غوری کو تبدیل کر کے ڈیپوٹیشن پر 3 سال کیلئے وفاقی وزارت صحت میں بطور  ڈائریکٹر (نان میڈیکل) وزارت صحت اسلام اباد تعینات کیا گیا ہے۔

مزید برآں فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن میں تعینات اسسٹنٹ پروفیسر اسلامیات کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ حکومت غزالہ شاہین جمالی کے ڈیپوٹیشن میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کا اضافی چارج محمد عمران خان مہمند کو 3 ماہ کیلئے تفویض کیا گیا ہے۔

 دریں اثناء، وجاہت منصور کو کنٹریکٹ پر 3 سال کیلئے ڈائریکٹر جنرل، وزارت آئی ٹی، ایم پی ٹو سکیل میں تعینات کیا گیا ہے، دیگر نوٹیفکیشنز کے مطابق ایگریکلچر آفیسر، ایگریکلچر ایکسٹینشن ڈیپارٹمنٹ، خیبرپختونخوا حکومت شمائلہ شفقت کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر وزارت قانون و انصاف کے سپرد کی گئی ہیں، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس، گریڈ 18 کے پنجاب حکومت میں تعینات وقار حسین کی 360 روز کی بیرونِ ملک اسٹڈی لیو منظور کی گئی ہے، جبکہ ڈپٹی سیکریٹری خزانہ ڈویژن اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے کامران خان کی بغیر تنخواہ ایک سال کی چھٹی (EOL) منظور کی گئی ہے، انہیں 20 اپریل 2026 سے 365 دن کی چھٹی دی گئی ہے، جو بلا معاوضہ ہو گی، چھٹی کی مدت پوری ہونے پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنا ہو گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گلگت بلتستان میں انتخابات ہوں گے یا نہیں، چیف الیکشن کمشنر نے واضح کر دیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: