پارٹی رہنماؤں پر الزامات! شیرافضل نےنئے انکشافات کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے سابق رہنما و ممبر قومی اسمبلی نے پارٹی رہنماؤں پر بانی پی ٹی آئی کے بیانئے سے ہٹنے کا الزام لگا دیا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےشیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی رہنما عمران خان کےنظرئیے سے ہٹ چکے ہیں اور ساری پی ٹی آئی لیڈرشپ اسٹبلشمنٹ سے رابطے میں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جو اسٹبلشمنٹ سے ملتے ہیں وہ وفادارہیں اور ہمیں غدار کہتے ہیں،سہیل آفریدی اور بیرسٹر گوہر مفاہمت کی طرف مائل ہیں ، ان کو کوشش ہے کہ عمران خان کا علاج اور ان سے ملاقات کا سلسلہ بحال ہو۔
انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر سہیل آفریدی کی وزارت پر سوالیہ نشان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی کے خاندان کے لوگوں نے پارٹی کو سیاست کرنے سے روکا ہے،پارٹی سیاست کرتی تو عمران خان کی رہائی ہو چکی ہوتی۔
عمران کے مستقبل کے حوالےسے ان کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ کو بھی بانی کے ساتھ لڑائی کا کوئی فائدہ نہیں ہوا تاہم مقتدر حلقہ پی ٹی آئی کو میز پر لانے کے قابل نہیں سمجھتے۔