اداکارہ مومنہ اقبال سے تنازع، ثاقب چدھڑ این سی ای آئی اے میں پیش،اہلیہ کا بھی بیان ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک)اداکارہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کے درمیان تنازع سے متعلق کیس نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی پہنچ گیا ہے جہاں ایم پی اے ثاقب چدھڑ پیش ہو چکے ہیں ۔
ثاقب چدھڑ کو این سی ای آئی اے نے موبائل فون جمع کروانے اور بیان دینے کے لیے طلب کیا ،ثاقب چدھڑ اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی آئی اے میں پیش ہوئے۔
ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی اہلیہ نے بھی اپنا بیان این سی ای آئی اے میں ریکارڈ کروا دیا ہے ، ثاقب چدھڑ اور انکی اہلیہ کو این سی ای آئی اے نے طلب کیا تھا۔
واضح رہے کہ مومنہ اقبال اور مسلم لیگ (ن) کے ایک ایم پی اے کے درمیان مبینہ لڑائی جھگڑے کے معاملے پر تھانہ چونگ میں درخواست دی گئی تھی، یہ درخواست ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد ایف آئی اے نے این سی سی آئی اے کو بھجوائی تھی۔
پولیس کے مطابق درخواست میں ایسا کوئی جرم نہیں بنتا جو تھانے کے دائرہ اختیار میں آتا ہو، اس لیے معاملہ ایف آئی اے کو ارسال کر دیا گیا ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ تمام معاملہ اور مبینہ جھگڑا ٹیلیفونک گفتگو کے ذریعے پیش آیا، اسی وجہ سے یہ معاملہ پولیس کے بجائے ایف آئی اے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ثالثی کردار کا عالمی سطح پر اعتراف